• Saturday, 04 December 2021
اسلام آباد اور گردونواح میں موسلادھاربارش

اسلام آباد اور گردونواح میں موسلادھاربارش

راولپنڈی (نیا ٹائم)وفاقی دارالحکومت سمیت راولپنڈی اور گردونواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ،

 

اس حوالے سے جڑواں شہروں میں موسلا دھاربارش کےباعث واسا نے الرٹ جاری کردیا، تیز بارش کے باعث واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں پہنچ گیا۔تیز بارش کے باعث اب تک شمس آ باد کے علاقوں میں سب سے زیادہ  ایک سو پندرہ  ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چکلالہ سرسٹھ ، پی ایم ڈی پینسٹھ، بوکڑہ 29 اور سیدپور کے مقام پر چوبیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

اس حوالے سےمنیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود نے کہا ہے کہ  موسلادھاربارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پرگہری نظر ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں واسا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ  نالہ لئی کی مسلسل مانیٹرنگ  کررہے ہیں ،اب تک کٹاریاں کے مقام پر 9فٹ جبکہ گوالمنڈی پل پرپانی کی سطح تقریبا آٹھ فٹ تک ہے۔ایم ڈی واسا   کا کہنا  ہےکہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں شہر کے مختلف علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن ، ڈھوک کھبہ ،ائیر پورٹ روڈ، صادق آباد، کمیٹی چوک نڈر پاس، لیا قت باغ، جاوید کالونی،جامع مسجد روڈ اور مری روڈ پر ٹیمیں موجود ہیں،

 

ادھر آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث  بجلی  کے متعدد فیڈرز  ٹرپ کرگئے ہیں  جس کی وجہ سے مختلف علاقوں کی بجلی  معطل ہوگئی  ہے   اس حوالے سے  ترجمان آئیسکو  کا کہنا  ہے کہ آپریشن ٹیمیں الرٹ ہیں ،موسم بہترہوتے ہی  بجلی کی بحالی کاکام شروع کردیا  جائے گا،

 

آئیسکوچیف نے  نے مزید بتایا کہ لائن سٹاف کوکام کےدوران احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا  ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں  میں بارش متوقع ہے ۔

 

سموگ کا خطرہ منڈلانے لگا

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ