• Thursday, 09 December 2021
استاد قادرعلی شگن خاں اللہ کوپیارے ہوگئے

استاد قادرعلی شگن خاں اللہ کوپیارے ہوگئے

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک) فن موسیقی کا بڑا نقصان، گوالیار گھرانے کےاستاد قادرعلی شگن خاں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق استاد قادرعلی شگن اپنی اکیڈمی واقع باری اسٹوڈیو سے رات دس بجے گھرپہنچے، گیارہ بجے روزمرہ معمولات کےدوران انہیں ہاٹ اٹیک ہوا۔ہسپتال لیجایا گیا جہاں رات دو بجے لیجنڈ گلوکار انتقال کرگئے۔

استاد قادرعلی شگن مستند اور منجھے ھوئے کلاسیکی گویئے تھے اور ’خیال‘‘ طرز گائیکی ان کی وجہ شہرت تھی۔ وہ شہرہ آفاق گائیک استاد غلام حسین شگن کے صاحبزادے تھے۔استاد قادرعلی شگن کا تعلق گوالیار گھرانہ سےتھا۔ گوالیارہندوستان کا معروف شہر ہے اور اس کی پہچان تان سین تھے جو مغل اعظم جلال الدین محمد اکبرکے درباری گوئیے تھے۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ