• Wednesday, 20 October 2021
اداکارہ کےساتھ بدسلوکی

اداکارہ کےساتھ بدسلوکی

کراچی(نیاٹائم ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ منزہ وقاص نےدوران شوٹنگ سینئر اداکار راشد فاروقی کی ان کے ساتھ کی گئی بدسلوکی بارےانکشاف کیا ہے ۔
اداکارہ پچھلے دنوں ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں اور شوکے دوران اپنے کیرئیر اور تعلیم سمیت مختلف ٹاپکس پر گفتگو کی۔


اِس دوران نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنس آرٹس (ناپا) جوائن کرنے کےبارےسوال کیا گیا جس کے جواب میں اداکارہ نے سنیئر اداکار راشد فاروقی کو اس کاباعث قراردیا۔


اداکارہ نے راشد فاروقی کے ساتھ ہوئے اس معاملےکا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ایک سین کی فلمبندی کی جارہی تھی جس کے لیے مجھے کہا گیا کہ آپ نے رونا ہے۔ اُس ٹائم میری آنکھوں کا لیزک ہوا تھا اور پھر میری آنکھوں میں گلیسرین ڈال دی گئی۔ آنکھیں ڈرائی ہوگئی تھیں جس کےباعث مجھے رونا ہی نہیں آرہا تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ اس پر راشد فاروقی غصےمیں آگئے اور اُنہوں نے کپ اُٹھا کر پھینکتے ہوئے کہا کہ کیسے کیسے ماٹھے اداکار میرے مقابل لے آتے ہو میں ان کے سامنے کیا پرفارمنس دوں گا۔


منزا وقاص کامزید کہنا تھا کہ اس کے بعد میں بہت دیر روئی تھی۔ کبھی کسی نے اتنی بدتمیزی نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے میں نے اے ڈی اور ڈائریکٹر کے پیچھے روناجاری کردیا لیکن بعد میں اُنہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ میں اداکاری سیکھنے کیلئے ناپا جوائن کرلوں اور پھر میں نے ناپا جوائن کرلیا۔


اداکارہ نے مزید کہا کہ راشد فاروقی نے جب میری انسلٹ کی تو اس وقت مجھے اس اخلاق کی عادت نہیں تھی۔ کیوں کہ میں ایک تعلیمی بیک گراؤنڈ سے تھی اور لینگویج انسٹرکٹر تھی۔


منزا وقاص کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے کیلئے میرے اوپر کسی کا ہاتھ نہیں ہے۔

 

شہنشاہ قوالی کی 73ویں سالگرہ