• Saturday, 04 December 2021
اخبارکا ایڈیٹربرطرف،،،وجوہات سامنے آگئیں!

اخبارکا ایڈیٹربرطرف،،،وجوہات سامنے آگئیں!

 

برلن (نیا ٹائم ویب ڈیسک ) جرمنی کے معروف میڈیا آؤٹ لیٹ نے اپنے ایڈیٹر انچیف کو مبینہ طور پر دوسری خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کردیا ہے ، برطرف ایڈیٹرانچیف پر ایک انٹرن ملازمہ کے ساتھ تعلقات رکھنے اور انہیں ایک اعلیٰ عہدے پر ترقی دینے کا الزام لگایا گیاہے ۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے معروف اخبار’بلڈ‘ کے ایڈیٹر ان چیف 41 سالہ جولین رچیلٹ کو برطرف کردیا گیا ہے ۔ ’ایکسل اسپرنگر‘نامی ادارے کا اخبار ’بلڈ‘ جرمنی میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا اخبارہے اور اس کا شمار یورپ کے بڑے اخبارات میں بھی ہوتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ایڈیٹر ان چیف جولین رچیلٹ کے خلاف کونسے نئے الزامات ثابت ہوئے تاہم یہ بتایا گیا کہ تشکیل دی گئی تحقیقاتی کمیٹی نےان پر الزامات کی تصدیق کی ہے ۔ اس سے قبل مذکورہ ادارے نے کہا تھا کہ جولین رچیلٹ اپنی ملازمت کے دوران اپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ معاملات کو الگ الگ نہ رکھ پانے کے مرتکب ٹھہرے ہیں۔ جولین رچیلٹ پر 2016 میں پہلی بار الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ اخبار کی خواتین ملازمین کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہیں۔ ان پر ایک انٹرنی ملازمہ کے ساتھ افیئر کے الزامات بھی سامنے آئے تھے اور انہوں نے اس وقت الزامات کی تردید کر دی تھی ۔

اخبار کے ایڈیٹر نے کمپنی کو 2016 میں ایک حلف نامے میں کہا تھا کہ اگر وہ کسی انٹرن کے ساتھ افیئر رکھنے کا مجرم پایا گیا تو وہ استعفی دے دے گا یا اسے نکال دیا جائے ۔الزامات کے بعد ، ایکسل اسپرنگر نے شفاف تحقیقات کے لیے جولین ریچلٹ کو عارضی طور پر ہٹادیا ، جس کے بعد انہیں ایک خاتون ایڈیٹر کے ساتھ دوبارہ بحال کر دیا گیا۔جولین ریچلیٹ جرمنی کی متنازعہ میڈیا شخصیات میں سے ایک ہیں اور خواتین ملازمین کے ساتھ اپنے معاملات کی وجہ سے خبروں میں ہیں ۔نیو یارک ٹائمز نے اسی مسئلے پر رپورٹ دی ہے کہ جولین رچیلنٹ کو خاتون ملازم کے ساتھ افیئر کی تصدیق کے بعد برطرف کردیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولین رچیلنٹ کے ساتھ معاشقہ کرنے والی 30 سالہ خاتون نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ وہ اخبار میں انٹرنی ملازمہ کے طور پر بھرتی ہوئی تھیں مگر انہیں ایڈیٹر ان چیف نے بہت بڑے عہدے پررکھاتھا ۔ خاتون نے بتایا کہ ایڈیٹر انچیف اسے تقریبا روزانہ میڈیا ہاؤس کے ہوٹل میں نجی ملاقات کے لیے مدعو کرتا تھا اور اسے افسوس تھا کہ اس نے اس کام کے لیے اپنی عزت کا سودا کیا ہے۔اخبار کے ایڈیٹر ان چیف کو ملازمہ کیساتھ معاشقے کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کرنے کی خبر نہ صرف جرمنی بلکہ امریکہ اور یورپ بھر کے نشریاتی اداروں نے اہم خبر کے طور پر نشر کی ہے ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ