• Wednesday, 20 October 2021
احتساب کب تک جاری رہے گا؟ آصف زرداری نے بتادیا

احتساب کب تک جاری رہے گا؟ آصف زرداری نے بتادیا

اسلام آباد(نیاٹائم ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک اکانومی مزید نیچے نہ آجائے احتساب کا یہ سلسلہ کارجاری رہے گا ۔

سابق صدر آصف زرداری سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں؟سابق صدر نے جواب میں کہا کہ اگلی باری پاکستان پیپلزپارٹی کی ہے۔

سابق صدرآصف علی زرداری سے ایک اور سوال پوچھاگیا کہ یہ احتساب کا عمل کب تک جاری رہے گا؟ جس کے جواب میں سابق صدر نے کہا کہ جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے یہ سلسلہ کارجاری رہے گا۔
خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں آج فرد جرم عائد کیے جانے کا اِمکان ہے جب کہ کیس میں سابق صدر نے بریت کی درخواست دائر کردی ہے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کچھ دیر بعد سنُایاجاسکتاہے۔

اس سے پہلے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نے 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن کیس کی پچھلی سماعت پر ریمارکس میں کہا تھا کہ آصف علی زرداری پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جائیں۔

 

تحریک انصاف نہیں چھوڑوں گا ، جہانگیر ترین