• Saturday, 04 December 2021
اتحادی افواج کے فضائی حملے ، 150 جنگجو مارے گئے

اتحادی افواج کے فضائی حملے ، 150 جنگجو مارے گئے

صنعا ( نیا ٹائم ویب ڈیسک ) یمن  میں سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحادی افواج کی حوثی باغیوں کے خلاف بڑی کارروائی ،  العبدیہ میں حوثی باغیوں کی پیشقدمی روکنے کے لیے 24 گھنٹوں کے دوران 38 فضائی حملے کر کے 150 جنگجو ہلاک کر دئیے ۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحادی افواج نے یمن میں مارب  کے علاقے العبدیہ میں باغیوں کے ٹھکانوں پر 38 فضائی حملے کئے جن کے نتیجے میں 150 حوثی باغیوں کی ہلاکت کی خبر ہے ۔ جبکہ تاحال علاقے میں باغیوں اور اتحادی افواج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اتحادی افواج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 38 فضائی حملے کئے گئے جن میں 150 سے زائد جنگجو مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ۔ حوثی ملیشیا کے زیر استعمال 13 گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں ۔ دوسری جانب حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ العبدیہ میں اتحادی افواج کی بمباری کے باوجود صوبہ اب بھی ہمارے کنٹرول میں ہے اور اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا دعویٰ بھی بے بنیاد ہے ۔ یمن کے وزیر خارجہ احمد بن مبارک نے اقوام متحدہ کے عہدیدار سے ملاقات کی اور خبردار کیا کہ مآرب میں حوثی ملیشیا کی جارحیت سے شہری آبادی کو سنگین خطرات لاحق ہیں ۔ واضح رہے یمن میں 2014 ء سے اب تک یمن میں سعودی اتحادی افواج اور ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک اڑھائی لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہو چکے ہیں ۔ حوثی باغی اکثر یمن بارڈر سے متصل سعودی علاقوں میں راکٹوں سے حملے بھی کرتے رہتے ہیں ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ