• Saturday, 04 December 2021
آلودگی میں نمبر ون کونسا شہر؟

آلودگی میں نمبر ون کونسا شہر؟

لاہور(نیاٹائم) وسطی پنجاب کے علاقے شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں اورآج صبح بھی لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے سب زیادہ آلودہ ترین شہر ہے۔

 

سینٹرل پنجاب کے اکثر شہر دنیا کے فضائی آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔ آج صبح بھی لاہور دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے سب زیادہ آلودہ شہر قرار جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 425 تک پہنچ گئی ہے۔

 

صوبہ پنجاب کا ایک اور بڑا شہر ساہیوال دوسرے نمبر پر ہے۔ جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 407 ہوگئی ہے۔۔بہاولپور میں 370 گوجرانوالہ میں 327 اور رائے ونڈ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 267 تک پہنچ گئی ہے۔

 

فضائی آلودگی کے لحاظ سےدنیا کے شہروں میں انڈیا کے دارالحکومت کادوسرانمبر ہے۔
نئی دہلی میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 293 ہے۔ چین کا شہر ووہان تیسرے اور کراچی گیارہویں نمبر پر ہے جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 160 تک دیکھنے میں آرہی ہے۔

 

فضائی آلودگی سے سالانہ کتنی اموات ؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ