• Thursday, 09 December 2021
آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری  کو نیب کا بلاوا

آصف زرداری کی پولیٹیکل سیکرٹری کو نیب کا بلاوا

کراچی (نیا ٹائم) زرداری خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ، نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری  کی پولیٹیکل سیکرٹری  کو طلب کرلیاہے ،نیب نوٹس  کے مطابق رخسانہ بنگش کو 19 اکتوبر  کو دن 12 بجے نیب میں پیش  ہونے کی ہدایت کی ہے ، نیب کی جانب  سے جاری نوٹس  میں کہا گیا  ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں آپ سے پوچھ گچھ کرنی ہے،نیب نوٹس کے مطابق  رخسانہ بنگش نے اوپن مارکیٹ سے 2 لاکھ 84ہزار ڈالرز خریدے  جبکہ  3 لاکھ  تنتالیس ہزار ڈالرز بیرون ملک بھی بھجوائے  ۔اس کے علاوہ  نیب کی جانب سے رخسانہ بنگش کو منی ٹریل سمیت تمام متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے اور  تمام پاکستانی اور غیر ملکی اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہے۔دوسری جانب احتساب عدالت نے آٹھ ارب روپے سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی درخواست بریت مسترد کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ آصف زرداری عوامی عہدے پر فائز تھے اوراس لیے اُن پر نیب ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا۔فیصلے  میں مزید کہاگیا  ہےکہ آصف زرداری بادی النظر میں اس کیس میں شامل ہیں، ان پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کا الزامات ہیں ۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ