• Wednesday, 20 October 2021
آشیانہ اقبال سکینڈل ، شہباز شریف عدالت پیش

آشیانہ اقبال سکینڈل ، شہباز شریف عدالت پیش

 

لاہور ( نیا ٹائم ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں احتساب عدالت لاہور میں پیش ہو گئے ۔ عدالت نے شہباز شریف سمیت تمام شریک ملزموں کی حاضری مکمل کی ۔ پراسکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنس میں شہادتیں ریکارڈ ہونی ہیں ، دوسری عدالت میں یکم اکتوبر کو پیشی ہے اس لیے اگلی سماعت کی تاریخ تبدیل کر دیں ۔ تاہم عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید پانچ گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔