• Wednesday, 20 October 2021
آزاد کشمیر کے 2 حلقوں میں کون جیتا اور کون ہارا؟

آزاد کشمیر کے 2 حلقوں میں کون جیتا اور کون ہارا؟

مظفر آباد(نیاٹائم ) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 2نشستوں پر ضمنی انتخابات  کا انعقاد کیا گیا، میرپور ایل اے 3 اور کوٹلی ایل اے 12 میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔جبکہ دونوں حلقوں کےغیر حتمی وغیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں ،حلقہ ایل اے تین میرپور آزاد کشمیرکے تمام پولنگ سٹیشنزکے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدواریاسر سلطان20ہزار 142ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے  مقابلے  میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوارچو دھری محمدسعید11ہزار 608ووٹ لیکردوسرےنمبرپر رہے۔اس موقع  پر پاکستان تحریک  انصاف  کے امیدوار کی  کامیابی پرکارکنان کی جانب  سے   ڈھول کی تھاپ  بھنگڑے ڈالے گئے اور ایک دوسرے میں  مٹھائی  بھی تقسیم کی۔دوسرجانب  ایل اے 12 کوٹلی  5 میں  پیپلز پارٹی کے عامر یاسین کو  پی ٹی آئی  کے شوکت فرید  پر واضح  برتری حاصل ہے لیکن  تاحال غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے نہیں آسکے ہیں ، ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم  خان نیازی نے ضمنی  انتخاب  میں پی ٹی آئی امیدواریاسر سلطان کو کامیابی پر مبارکباد دی ،وزیراعظم آزادکشمیر  کا کہنا  ہے کہ  عوام نےآج پھر وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو ووٹ دیا، وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے محسن ہیں اور کشمیری اپنے محسن اورسفیرکواپنےلیےامیدکی کرن سمجھتےہیں۔انہوں نے کہاآزاد کشمیرحکومت نے شفاف اور غیرجانبدارانہ الیکشن کویقینی بنایا ہے، واضح رہے کہ ایل اے 3 میر پور کی نشست صدر  آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے اور  ایل اے 12 کوٹلی چڑھوئی کی نشست پیپلز  پارٹی کے چودھری محمد یاسین نے خالی کی تھی۔ایل اے 12، کوٹلی چڑھوئی میں ووٹرزکی مجموعی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 428 ہے۔ جبکہ  حلقے میں 198 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے تھے جن  میں سے 101 پولنگ سٹیشن کو حساس ترین قرار دیا گیا تھا ،ایل اے 12 کوٹلی کے ضمنی انتخاب میں  چودہ  امیدوار وں نے حصہ لیا۔ حلقہ ایل اے 3 میرپور میں 148 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے، یہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف  کے بیرسٹر سلطان محمود کے صدر  بننے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ایل اے 3 کے 148 پولنگ سٹیشنز  کیلئے147 پریزائیڈنگ افسران اور 57 دیگر عملے کے افراد تعینات کیے گئے ۔اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 85 ہزار 917 ہے۔