• Saturday, 04 December 2021
آریان خان کیس بارےاین سی بی کاموقف سامنے آگیا

آریان خان کیس بارےاین سی بی کاموقف سامنے آگیا

 

بھارت(نیا ٹائم ویب ڈیسک) نارکوٹکس کنٹرول بیورو کو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کو گرفتار کرنے پر سخت تنقید کا سامنا ہے، لیکن این سی بی کا کہنا ہے کہ یہ تنقید انہیں مضبوط سے مضبوط تر بنا رہی ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران این سی بی کے افسر نے خود پرہونے والی تنقید سے متعلق بیان دیا کہ آریان کی گرفتاری پر ہونے والی مسلسل تنقید ملک کو منشیات سے پاک کرنے کے مقصد میں ہمیں کامیاب کرنے اور مضبوط بنانے میں ہماری مددگار ثابت ہو رہی ہے۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جب این سی بی کو تنقید کا سامنا تھا تب وہ اہم آپریشن میں مصروف تھے اس آپریشن میں این سی بی نے 1 کروڑ مالیت کی منشیات برآمد کیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنا کام بھر پور ذمہ داری سے جاری رکھیں گے ، پکڑے جانے والوں کی کونسلنگ بھی کرائی جائے گی، واضح رہے شاہ رخ کے بیٹے کی کونسلنگ کی خبروں پر بھی کئی سوالات اٹھائے گئے تھے، جن پر این سی بی کے آفیسر کا کہنا تھا کہ یہ اس قسم کے کیسز میں معمول کا ہی کام ہے اور آریان کو ویسے بھی کوئی خصوصی رعایت نہیں دی گئی۔یاد رہے کہ این ڈی پی ایس نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر منشیات فروشی کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔ چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے دوستوں سے منشیات بر آمد کی تھیں۔ بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے ڈرگز استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا تھا۔ واضح رہے بھارتی میڈیاپرآریان کیس مسلسل ڈسکس ہورہاہے۔

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ