• Saturday, 04 December 2021
آئی سی سی کی جادوگری!

آئی سی سی کی جادوگری!

 

  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فیورٹ ہونےکی دعویدار بھارتی ٹیم، پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے ۔آئی سی سی کی کرشمہ سازی کہیں یا افغانستان کرکٹ ٹیم کی فروخت، بات  دونوں صورتوں میں آئی سی سی اور بھارتی ٹیم کے حق میں ہے۔ بھارتی ٹیم کے سپانسر کا مقصد صرف اور صرف بھارت کو سیمی فائنل تک پہنچانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت جو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پوائنٹ ٹیبل اور رن ریٹ پر سب سے پیچھے تھا۔ افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں  کامیابی کےبعد بھارتی ٹیم کو امید ہےکہ آج افغانستان نیوزی لینڈ کو میچ میں شکست دے گا اور بھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

 اس کو  ہم دیوانے کا خواب تو کہہ سکتے ہیں، مگر پھر بھی کھیل میں کچھ بھی ہوسکتاہے۔ ایک نظر ڈالتے ہیں کہ اب تک ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تمام صورتحال پر،،، بھارت کا پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد  رن ریٹ انتہائی کم تھا ۔بھارت کو اپنا رن ریٹ مائنس سے پلس کرنے کے لیے افغانستان سے 63 رنز سے میچ جیتنا ضروری تھا۔ بھارت نے 66 رنز سے میچ جیت کراپنے رن ریٹ کو بہتر بنا لیا۔ بھارت نےاسکاٹ لینڈ کے خلاف 86 رنز کا ہدف صرف دو وکٹ کے نقصان پر6.3 اورز میں پورا کرلیا۔ رن ریٹ ٹیبل پر بھارت جو مائنس میں تھا اس وقت  بھارت کا رن ریٹ 1.619 ہوچکاہے۔آ ئی سی سی کیا کرشمہ ساز بنی ہوئی ہے۔

 

قتل کرو کے کرامات کرو ہو

 

 بھارت کو اب بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے افغانستان کا نیوزی لینڈ سے میچ جیتنا لازمی ہے۔ بظاہریہ مشکل لگتا ہےمگر اس کے باوجود کرکٹ پنڈت یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو بھارتی اسپانسرز اپنا ہاتھ کھینچ لیں گے اور آئی سی سی کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا جو شاید آئی سی سی افورڈ نہ کر سکے گی۔

 ہم بات کرتے ہیں کے T20 ورلڈ کپ میں تو پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ یا بھارت سے ہوگا۔ اگر نیوزی لینڈ نےافغانستان سے میچ جیت لیا تو بھارت کو ایئرپورٹ کا راستہ اپنانا ہوگا۔ اگر افغانستان یہ  میچ جیت جاتا ہے، تو بھارت کا آ خری میچ نمیبیا کے خلاف ہے، جو بھارت بآسانی یہ میچ جیت سکتا ہے اور اس طرح نیوزی لینڈ کے6 پوائنٹس افغانستان کے 6اور بھارت کےبھی 6 پوائنٹس ہو جائیں گے۔ البتہ رن ریٹ کی بنیاد پربھارت سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اب دیکھنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں کون سی ٹیم فاتح ہوگی؟ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچےگی؟ اور کون سی ٹیم اپنے وطن کا راستہ لے گی؟

رابطے میں رہیے

نیوز لیٹر۔

روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ