• Wednesday, 20 October 2021

"غیرت" کتنے افراد کی زندگیاں کھا گئی

 

اپر دیر ( نیا ٹائم ) دو مختلف واقعات میں تین خواتین سمیت پانچ افراد غیرت کی بھینٹ چڑھ گئے ۔ دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ دیر کی حدود ہاتن درہ کے گاؤں مانڑی میں قریب اللہ اور تواتر نے فائرنگ کر کے مسماۃ طاقیہ بی بی اور مطیع اللہ کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا ۔ دوسرا واقعہ تحصیل شرینگل کےعلاقہ انارکن میں پیش آیا جہاں ملزم شہباز نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی تاج پری ، نوید اور سیما کو قتل کر دیا ۔ ملزم کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا ۔ ملزم کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔ دیر اور شرینگل پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔