• Wednesday, 20 October 2021
آپ نے گھبرانا نہیں ہے !

آپ نے گھبرانا نہیں ہے !

پاکستان جو کہ دلچسپ اور حیرت انگیز واقعات کی آماجگاہ ہوا کرتا تھا، اب قدرے خاموش خاموش نظر آتا ہے، رہی سہی کسر کورونا وائرس نے نکال دی۔ چنانچہ جس طرف دیکھیں صرف اور صرف بوریت بلکہ شدید بوریت کا راج ہے۔
خبر کی دنیا بھی یکسر ویران ہے۔
اور تو اور پچھلے ڈیڑھ سال سے ہمارے دوست فواد چوہدری کے ہتھے بھی کوئی نہیں چڑھا، اس کی ایک وجہ توشاید یہ ہے کہ نامور ٹی وی اینکرز نے شام آٹھ بجے کے بعد پارٹیوں میں جانا ہی چھوڑ دیا ہے۔
فلم سٹار میرا نے بھی کئی ماہ سے کوئی قابل ذکر کھچ نہیں ماری۔
مفتی قوی کا کوئی دلفریب ویڈیو بھی وائرل نہیں ہوا لگتا ہے موصوف یا تو تائب ہوگئے ہیں یا بیمار۔
اس حوالے سے خود ہم بھی نہایت سست روی کا شکار ہیں کہ گزشتہ کئی ماہ سے ہم نے نہ تو کوئی ٹی وی چینل تبدیل کیا ہے اور نہ ہی میدان صحافت میں کوئی تیر مارا ہے۔ اپنے پورے لائو لشکر کے ساتھ ہم ایکسپریس ٹی وی چھوڑ کر جیو ٹی وی جاتے جاتے رہ گئے کہ ہمارے یار کامران وجیہہ کی محبت آڑے آ گئی ورنہ ہم بوریا بستر باندھ چکے تھے۔ چنانچہ خبردار کی نقل مکانی کا خطرہ ٹل گیا ہے۔
البتہ نیا ٹائم کے نام سے ایک تگڑی اخباری ویب سائٹ اور ٹی وی چینل لانچ کر کے ہم نے اپنی وقت بے وقت پنگا لیتے رہنے کی روایت قائم رکھی ہے۔ یہ پراجیکٹ انشاء اللہ اگلے چھ آٹھ ماہ میں آپکو حیران کر دے گا۔ بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔ !!